عرفان پٹھان کا حیران کن رد عمل

نئی دہلی (ویب ڈیسک) مشہور بھارتی آل راؤنڈر کرکٹر عرفان پٹھان نے بھی قومی کرکٹر محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے اعلان پر اپنا رد عمل دیا ہے ۔ ٹوئٹر پر دیے گئے اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے محمد عامر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے

کے حوالے سے میں یہ ضرور کہوں گا کہ عامر کیلئے ابھی بہت سی کرکٹ باقی ہے۔ عرفان پٹھان نے یہ بھی کہا کہ عامر اب بھی اچھے بولر ہیں، میری خواہش ہے ان کا مستقبل بھی اچھا ہو۔  اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے محمد عامر کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عامر کو میرے حوالے کردیں اور پھر جادو دیکھیں، یوں ضائع نہ کریں۔ شعیب اختر نے حالیہ سوشل میڈیا میں کہا کہ ’محمد عامر کو میرے حوالے کریں پھر دیکھیں وہ گراؤنڈ میں کیا اثر دکھاتے ہیں۔‘ خیال رہے کہ محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ سے مایوس ہو کر کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اتنا ذہنی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا ، موجودہ ٹیم منیجمنٹ مجھے کھیلانا نہیں چاہتی، فی الحال اس منیجمنٹ کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ رہا ہوں۔

Comments are closed.