عروج سے زوال کے بعد قذافی خاندان پھر عروج کی جانب گامزن

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شمالی افریقی ملک لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے لیبیا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 49 سالہ سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنے نامزدگی کے کاغذات جنوبی شہر سیبہا میں

واقع ہائی نیشنل الیکٹرول کمیشن کے دفتر میں جمع کروائے۔ لیبیا کے پہلے براہِ راست صدارتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 24 دسمبر کو ہوگا۔ واضح رہے کہ 2011 میں لیبیا کے رہنما معمر قذافی کی حکومت کا تختہ اُلٹا گیا تھا اور معمر قذافی اس دوران زندگی سے محروم کردیے گئے تھے۔جس کے بعد سے لیبیا میں بدامنی کا سلسلہ جاری ہے اور ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔

Comments are closed.