عظمیٰ بخاری نے ٹائیگروں کو چٹکی کاٹ دی

لاہور ( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا تحریک انصاف کے وزرا قوم کو بے وقوف سمجھتے ہیں ، فواد چودھری نے خود تسلیم کیا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے سے زلفی بخاری کے ننھیال مستفید ہوئے ، اب کہتے ہیں کہ زلفی بخاری کا

اپنے ننھیال سے کوئی تعلق نہیں ، فواد چودھری کا بس چلے تو وہ کہیں کہ میر ااپنے خاندان سے کوئی تعلق نہیں ۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ واٹس ایپ وزیر اعلی چابی کا کھلونا ہیں، رنگ روڈ منصوبہ بننے سے پہلے ہی اربوں روپے کی بدعنوانی کی گئی ، بزدار صاحب جتنے دن آپ نے حکومت نہیں کی اس سے زیادہ دن قید میں رہنا ہوگا ، سوسائٹیز کو باقاعدہ انفارمیشن لیک کی گئی اور جس کے بعدسستے داموں زمین خریدگی گئی ، انہوں نے پہلے زمینیں سستے داموں خریدیں اور پھر بیچیں ، چیئرمین نیب کہتے ہیں ہم بڑی بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں مگر انہوں نے مگر مچھوں کو چھوڑ دیا۔عظمی بخاری نے کہا کہ نگران حکومت کے دوران زلفی بخاری کا نام جہاز میں بیٹھے بیٹھے ای سی ایل سے نکال دیا جاتا ہے ، 2018 میں نیب کہتا ہے کہ زلفی بخاری کا خاندان تعاون نہیں کررہا جبکہ 2020 میں زلفی بخاری سے متعلق نیب انکوائری بند کر دیتاہے ، سارے معاملے میں زلفی بخاری کا نام آرہا ہے ۔

Comments are closed.