علامہ سعد رضوی کا اپنے کارکنوں کے نام خصوصی پیغام

لاہور(ویب ڈیسک) کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر نے کہا ہے کہ کارکن پرامن طور پر اپنے گھروں کو چلے جائیں اور مرکز و مسجد رحمتہ العلمین کے باہر بھی احتجاج اور دھرنا فی الفور پر ختم کر دیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی

طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خط شیئر کیا گیا جس پر انہوں نے لکھا کہ حافظ محمد سعد رضوی کی تازہ ترین سٹیمنٹ ہے۔اس بیان میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ محمد سعد نے شوریٰ ممبران کے نام پیغام لکھتے ہوئے کہا کہ میں تمام شوریٰ ممبران اور کارکنان تحریک لبیک یا رسول اللہ سے مخاطب ہوں اور یہ اپیل کرتا ہوں کہ ملکی مفاد اور عوام الناس کی خاطر کوئی غیر قانونی قدم نہ اٹھایا جائے۔حافظ سعد رضوی نے کہا کہ تمام احتجاجی جلسے اور روڈ بلاک فی الفور ختم کیے جائیں، تمام کارکن پر امن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کیا جائے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ مرکز و مسجد رحمۃ اللعالمین کے باہر بھی احتجاج اور دھرنا فی الفور ختم کر دیا جائے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *