علماء کا فتویٰ سامنے آگیا

دبئی(ویب ڈیسک) اماراتی فتویٰ کونسل نے کورونا وائرس کی حرام اجزا پرمشتمل ویکسین کا مسلمانوں کے لیے استعمال جائزقراردے دیا۔ متحدہ عرب امارات کی فتوی ٰکونسل نے کورونا وائرس کی حرام اجزا پرمشتمل ویکسین کا مسلمانوں کے لیے استعمال جائزقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ حرام اجزا پرمشتمل ویکسینزکے استعمال کی اسلام میں ممانعت ہے

لیکن اگروبا کے خلاف کوئی متبادل موجود نہ ہو تو پھرایسی ویکسین کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فتویٰ میں کہا گیا کہ اگر ویکسین میں غیر حلال اجزا بھی شامل ہیں تو بھی اسے شریعت کے اصولوں کے مطابق استعمال کیا جا سکتا ہے، کیوں کہ اس کا کوئی متبادل نہیں۔ دیگرممالک کی طرح اب متحدہ عرب امارت میں بھی شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فتوی ٰکونسل نے کہا کہ کووِڈ-19 ایک وبائی مرض ہے اوریہ ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.