علی زیدی کے ساتھ لندن میں ناقابل یقین واقعہ پیش آگیا

لندن (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، ذرائع کا بتانا ہے کہ چیکنگ پر مامور اہلکاروں نے 10 منٹ تک علی زیدی کو روکے رکھا اور تلاشی لینے کا مطالبہ کرتے رہے تاہم علی زیدی نے تلاشی دینے سے انکار کر دیا

اور وفاقی وزیر نے کہا کہ میں واپس چلا گیا تو برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی منگل کے روز ممبران پارلیمنٹ سے ملاقات کیلئے ہاؤس آف کامنز گئے جہاں پورٹیکلس ہاؤس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں اہلکاروں نے وفاقی وزیر کو روک لیا۔اس حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے برطانوی پارلیمینٹیرینز نے ملاقات کے لیے بلایا تھا، گارڈز اور چیکنگ والوں نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا واپس جانا چاہتا ہوں۔