عمران اینڈ کمپنی فیک نیوز کی فیکٹری ۔۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک ) پنڈورا لیکس نے ملک میں پاناما لیکس کے بعد اب ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے جس پر سیاسی حلقوں کے علاوہ عوام بھی شدید حیران ہے ، لیکس میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام آئے ہیں جن میں سیاستدان، سابق جنرنیل اور کاروباری شخصیات شامل ہیں ۔

اب اس معاملے پر سینئر صحافی سلیم صافی بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”اس ملک میں اگرکسی سیاستدان یاحکمران نے سب سے زیادہ فیک نیوز پھیلائے اور پھیلارہے ہیں تووہ عمران خان ہیں۔ تبھی توکہتاہوں کہ موجودہ حکومت فیک نیوزکی سب سے بڑی فیکٹری ہے۔ یقین نہ آئے تو آج پی ٹی وی کی یہ خبر ملاحظہ فرمائیں۔ یہ امر بھی پیش نظررہے کہ جنید صفدرابھی سیاست میں نہیں آئے۔“

Comments are closed.