عمران حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیے ،

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی یا انہیں واپس لانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے ، اس لیے نواز شریف یا اسحاق ڈار کو واپس پاکستان نہیں لا سکے ، انکو اللہ ہی واپس لائے تو لائے ہمارے بس کا یہ کام نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا برطانیہ سے ملزمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے ، اس لیے حکومت پاکستان انہیں واپس لانے میں ناکام ہے ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں کچھ نہیں ہو سکتا ، نواز شریف اسحاق ڈار و دیگر کو اللہ ہی واپس لائے تو لائے ،ہمارے بس کا یہ کام نہیں ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.