عمران حکومت کو احساس نہیں ۔۔۔۔چوہدری پرویز الٰہی کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، آئندہ الیکشن میں دونوں کا فائدہ و نقصان اکٹھا ہوگا، پی ٹی آئی کو ہماری کارکردگی کا صحیح معنوں میں احساس نہیں، سیاست میں ہمیشہ عوام کی پرواہ کرنی چاہیے۔لاہور میں سابق ایم پی اے وقاص حسن موکل

اور عمر مجید وڑائچ سے ملاقات میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن میں اور فضل الرحمن کا دھرنا ختم کروانے میں کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا کالم شامل کروایا، ناظرہ اور ترجمے سے قرآن پاک پڑھانے کے لیے قانون سازی کی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ووٹرز کے مسائل حل کرنا ہی انسانیت کی خدمت ہے، ہمیں جب بھی موقع ملا فلاحی کاموں کا جال بچھا دیا، ہماری سیاست کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔