عمران حکومت کو ذمہ دار بھی قرار دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک)اداکارہ میرا نے فلم بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر موت کو سینے سے لگانے کی وارننگ دے دی ہے اور کہا ہے کہ میری موت کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور ان کی ریاست مدینہ ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ

مجھے آج مددکی ضرورت ہے لیکن شاید صاحب اختیار لوگ شاید تب آئیں گے جب میں عمر شریف کی طر ح وہیل چیئر پر بیٹھ جاؤں گی ۔میں تنہا عورت ہوں اور ریاست کی ذمہ داری ہوں ،10سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں ،بھارت یا دبئی شفٹ نہیں ہوئی لیکن مجھے پاکستان میں شادی کی اجازت نہیں مل رہی ۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف کے انتقال سے شوبز انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، وزیراعظم عمران خان سے بار بار درخواست کر چکی ہوں کہ مجھے فلم بنانے کیلئے فنڈز درکار ہیں مگر حکومت میری مدد نہیں کر رہی۔