عمران حکومت کی اپوزیشن خود عمران حکومت ہے

کراچی ( ویب ڈیسک ) نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈسکہ الیکشن پر پنجاب حکومت کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ کیاگوجرانوالہ ڈویژن اور ڈسکہ کا حلقہ ن لیگ کے روایتی حلقے رہے ہیں، ن لیگ ڈسکہ الیکشن جیت جاتی ہے

تو اپنی ہی جیتی ہوئی سیٹ جیتے گی، کیسے کہا جاسکتا ہے کہ تحریک انصاف کی مقبولیت کم ہوئی ہے،رانا ثناء اللہ کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ثابت کردیں جہاں پریزائیڈنگ افسران کو رکھا گیا تھا وہاں کوئی بھی معاون خصوصی موجود تھا تو مجھے ہر سزا قبول ہے،ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اب پاکستان میں ووٹ کو عزت ملےگی 20پریزائیڈنگ افسران کو جس فارم ہاؤس پر رکھا گیا وہاں معاونین خصوصی ، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او سیالکوٹ بھی ٹریس ہورہے ہیں،پروگرام میں ماہر معیشت اکبر زیدی نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی کوئی سمت نہیں ہے، شوکت ترین سے کہوں گا کہ انہیں اس اندھے کنویں میں نہیں گرنا چاہئے، اگر وہ اس کنویں میں گرگئے تو نکلنا بہت مشکل ہوگاپروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی توقعات کے برعکس آج سپریم کورٹ کا اہم اور بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، حکومت اہم پالیسی معاملات پر خود اپنے لیے اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے، حکومت پہلے فیصلہ کرتی ہے ردعمل آتا ہے تو پھر مشاور ت کرتی ہے اور پھرفیصلہ بدل دیا جاتا ہےجمعے کے اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان موجودہ حالات میں بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں کرے گا۔ ایک مضحکہ خیز صورتحال بن گئی ہے کیونکہ وزارت تجارت کا قلمدان بھی وزیراعظم کے پاس ہے،

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *