عمران خان سب کچھ چھوڑ دے گا کرسی کبھی نہیں چھوڑے گا ۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) اینکر پرسن ثنا بچہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کسی بھی صورت میں کرسی نہیں چھوڑیں گے، وہ اپنے عہدے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، اداروں میں شدید اختلافات ہیں ، سوال یہ ہے کہ پہلے کس کا حوصلہ جواب دیتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے ثنا بچہ نے کہا کہ اداروں اور حکومت کے درمیان اختلافات شدید نوعیت کے ہیں، اگر اختلافات نہ ہوتے تو پریس کانفرنس نہ کرنا پڑتی، ملک میں کسی بھی وقت بڑی تبدیلی آسکتی ہے مگر سوال یہ ہے کہ پہلے کس کا حوصلہ جواب دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں عمران خان سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے، انہوں نے شوکت خانم ہسپتال بنایا جس سے میرے فیملی ممبرز بھی مستفید ہوئے۔عمران خان ایک بہترین کرکٹر ہوسکتے ہیں لیکن وہ ایک غیر ذمہ دار شخصیت اور مغرور فرد ہیں جنہیں عوام کی نہیں اپنی کرسی کی فکر ہے، روٹی 100 روپے اور آٹا ہزار روپے ہوجائے تو بھی عمران خان کرسی نہیں چھوڑیں گے۔

Comments are closed.