عمران خان نے کونسی وزارت دینے کا اشارہ دے دیا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بجٹ سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطا بق حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم ، ق لیگ ، بلوچستان عوامی پارٹی کو مزید ایک ایک وزارت دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ دوسری وزارت لینے سے انکاری ایم کیو ایم بھی مان گئی ہے ۔

فیصل سبزواری نے ایم کیو ایم کو دوسری وزارت لینے پر آمادہ کیا ۔ دوسری وزارت کے لیے خالد مقبول صدیقی نے فیصل سبزواری کو بطور وزیر شامل کرنے کا گرین سگنل دیدیا۔ اسد عمر اور عمران اسماعیل ایم کیو ایم کو منانے میں کامیاب ہو گئے ۔ ق لیگ کے کامل علی آغا اور بی اے پی کے انوار کاکڑ متوقع وزیر ہونگے ۔ میجر (ر)طاہر صادق کو بھی وزارت دی جا سکتی ہے ۔ حماد اظہر کی بھی وزارت تبدیل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ وزیراعظم علی ظفر کو وزارت قانون دینے کے خواہشمند ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *