عمران خان کو حیران کن مشورہ دے دیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر آصف کرمانی نے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ نواز شریف علاج مکمل کروانے کے بعد واپس پاکستان آ جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بورس جانسن کے ذریعے چینی چور جہانگیر ترین کو واپس لائیں۔انہوں نے کہا کہ

مہنگائی کے ہاتھوں عوام کا برا حال ہے وہ چاروں شانے چت ہو چکے ہیں ـ انہوں نے کہاکہ نالائق حکمران ٹولہ عوام کی گردن پر سوارہے، دوسری جانب کوئٹہ روانگی سے قبلن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ قانون کے تحت چلتا ہے، وہاں ارشد ملک جیسے ججز نہیں ہوتے، وہاں عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈال کر کوئی وزیر اعظم مسلط نہیں کیا جاتا اور دبا ئوکے تحت ججز سے فیصلے نہیں لیے جاتے۔انہوں نے عمران خان کی جانب سے نواز شریف کو واپس لانے کے لئے برطانیہ جانے کے بیان بارے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ وہاں جائیں تو انہیں پتہ لگ جائے گا، یہ اپنی جو عزت پاکستان میں کرا چکے ہیں، اگر وہ برطانیہ میں بھی کرانا چاہتے ہیں تو بالکل ایسا کریں۔ایک دفعہ یہ الطاف حسین کو بھی لانے گئے تھے، ان کی بھڑکیں آپ سنا کریں، برطانیہ قانون کے تحت چلنے والا ملک ہے اور وہ اس طرح کی بھڑکوں کو کچھ نہیں سمجھتا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.