عمران خان کی اپنے کزنز کے ساتھ نایاب تصویر

لاہور (ویب ڈیسک) سابق کرکٹ کیپٹن اور وزیراعظم عمران خان کی اپنے کزنز کے ساتھ نایاب تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔وزیر اعظم عمران خان جو اکثر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 70ٔء اور 80ء کی دہائی کی اپنی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہیں، اُنہوں نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی زندگی

کے قمیتی لمحات بانٹے ہیں۔عمران خان نے انسٹاگرام پر اپنی جوانی کے دنوں کی قیمتی تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں اُن کے پانچ کزنز کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سب کیمرے کی طرف دیکھ کر مُسکرارہے ہیں۔اُنہوں نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’70ء کی دہائی کے آخری دنوں میں کزنز کے ساتھ۔‘ عمران خان کی اس نایاب تصویر پر چند ہی گھنٹوں میں 79 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *