عمران خان کی سابقہ اہلیہ بھی وزیراعظم بننے کی خواہاں

لندن (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر کے حالیہ انٹرویو میں کی گئی بات چیت کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنایا ہے جس سے اخذ کیا جارہا ہے کہ وہ بھی وزیراعظم بننے کی خواہاں ہیں۔جمائما نے ٹونی بلیئر کی گفتگو

کا وہ حصہ ٹوئٹ کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم وہ واحد منصب ہے جس پر کام کرنے کا وہ سوچ سکتی ہیں ۔جمائما کے ٹوئٹ کے مطابق ’وزیراعظم وہ واحد منصب ہے جس پر کام کرنے کیلئے میں خوشی خوشی راضی ہوں، وزیراعظم کچھ بھی کررہا ہو اس کی اہمیت ایسے ہی دُگنی ہوجاتی ہے۔‘جمائما کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین کہہ رہے ہیں کہ وہ بھی عمران خان کی طرح وزیراعظم بننے کی خواہشمند ہیں جب ہی انہوں نے سابق وزیراعظم کی بات سے اتفاق کیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *