عمران خان کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل اور ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ لانگ مارچ عوام کو لاقانونیت سے نجات دلانے کا مارچ ہے، بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کے جھوٹے کیسز عدالتوں کا وقت ضائع کر رہے ہیں،

ان کا کہنا تھا ملک میں بین الاقوامی معیار کے اسپورٹس سٹی کمپلیکس کو کھنڈر بنا دیا گیا، وہ منصوبہ جو 90فیصد مکمل تھا اسے بھوت بنگلا بنا دیا گیا ہے،احسن اقبال نے کہا میرے خلاف ریفرنس میں مالی فائدے، رشوت یا کمیشن کا کوئی الزام نہیں ہے، مجھ پر صرف اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا ہے، اس طرح کے بھونڈے ریفرنسز تو ترقی کے ہر منصوبے پر لگیں گے،حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال نے کہا یہ اناڑی، یہ جاہل یہ ناکام ہیں، انہوں نے ملک کو دوبارہ اندھیروں میں ڈال دیا ہے، ہماری سفارتکاری اس حد تک تباہ ہو چکی کہ ہمیں اب یہ نہیں پتہ کہ ہم چین کے ساتھ ہیں یا امریکا کے ساتھ ہیں، بھارت ہمارے سامنے سے کشمیر اچک کر لے گیا، وزیراعظم کو صرف دو کام آتے ہیں تقریر کروا لیں یا چندہ اکٹھا کروا لیں، اس سے آگے ایک قدم جاتے ہیں تو ترجمانوں کا اجلاس بلا لیتے ہیں۔

Comments are closed.