عمران خان 5 سال پورے ہونے سے پہلے اپوزیشن کی پوزیشن پر آجائیں گے،

کراچی (ویب ڈیسک) ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست بچانے کے لیے آخر کے د و سال اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں،نون لیگ سمجھتی ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان ایک دراڑ پڑ گئی ہے لہٰذا ان کی جگہ بن رہی ہے۔خورشید شاہ کی ضمانت پر بہت اطمینان ہوا ہے

دو سال سے وہ حراست میں تھے میں سمجھتا ہوں ڈومیسائل کا فرق تھا جس کی وجہ سے انہیں دو سال قید میں گزارنے پڑ گئے جب کہ نوازشریف جو سزا یافتہ ہیں انہیں ضمانت دے دی جاتی ہے کہ وہ ملک سے باہر چلے جائیں۔ شکر ہے خورشید شاہ کی ضمانت کے بعد وہ الزام ختم ہوگیا جو بہت خطرناک تھا۔

Comments are closed.