عمران فاروق کی بیوہ اور بچے لندن میں کس حال میں ہیں ؟

لندن(ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے زندگی سے محروم کردیے گئے رہنما عمران فاروق کی بیمار اہلیہ شمائلہ فاروق انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔شمائلہ فاروق گلے میں اسٹیج فور کے سرطان کے سبب بول نہیں سکتیں، گائز اسپتال آتے ہوئے شمائلہ فاروق اسٹیشن پر کمزوری کے باعث گر پڑیں۔

گائز اسپتال کے عملے نے وہیل چیئر پر شمائلہ فاروق کو اسپتال پہنچایا۔شمائلہ فاروق نے کہا کہ سرطان کے ساتھ لڑائی بچوں کے ساتھ اکیلے لڑ رہی ہوں، قربانیاں دینے والوں کی فیملیز کو بھلا دیا گیا ہے۔متحدہ کے بانی رہنما عمران فاروق کو11برس قبل لندن میں زندگی سے محروم کردیا گیا تھا۔

Comments are closed.