عمر شریف جرمنی سے امریکہ کب روانہ ہونگے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) مشہور پاکستانی اداکار عمر شریف کو علاج کے لیے امریکہ لے جانے والی ائیر ایمبولینس جرمنی پہنچ گئی ۔ کراچی سے روانگی کے بعد 7 گھنٹے 15 منٹ کے مسلسل سفر کے بعد ایئر ایمبولینس نے نیورم برگ میں پہلا اسٹاپ کیا ہے۔ایئر ایمبولینس طیارہ اپنے ہوم کنٹری جرمنی میں دو گھنٹے قیام کرے گا۔

ذرائع کے مطابق نیورم برگ میں طیارے کی ری فیولنگ کی جارہی ہے اور طیارے کے انجن کو ریسٹ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دو گھنٹے کے قیام کے بعد طیارہ اگلی منزل آئس لینڈ کے لیے روانہ ہوجائے گا۔جرمنی سے روانگی کے بعد ائیر ایمبولینس آئس لینڈ کے کیفلاوک ایئر پورٹ پر ری فیولنگ کرے گی۔آن کال انٹرنیشنل کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کینیڈا میں گوس بے پر بھی طیارے کا 2 گھنٹے کا اسٹاپ ہوگا۔اگلے اور آخری مرحلے میںں پرواز حتمی منزل واشنگٹن ڈی سی ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔ایئر ایمبولینس سے عمر شریف کو امریکا کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

Comments are closed.