عمر شریف مرحوم کا صاحبزادہ والد کے خواب کو پورا کرنے کا خواہشمند ۔۔۔

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف مرحوم کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے اسپتال بنانے کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں، حکومت اس معاملے میں مدد کرے۔عمر شریف مرحوم کا سوئم کراچی میں ہوا، جس میں اُن کے عزیز و اقارب، دوست احباب،

رشتے داروں ، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا کہ میرے والد کو جس اعزاز کے ساتھ سب نے رخصت کیا اس پر شکرگزار ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد کے اسپتال بنانے کے خواب کو پورا کرنا چاہتے ہیں، حکومت اس سلسلے میں مدد کرے۔

Comments are closed.