عمر شریف کی میت کس وقت پاکستان پہنچے گی ؟

کراچی (ویب ڈیسک) کنگ آف کامیڈی اداکار عمر شریف کی میت بدھ کی صبح 5 بجکر 45 منٹ پر کراچی پہنچے گی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عمر شریف کی میت پاکستان لانے کے لیے ترکش ایئر لائن کی پرواز پر بکنگ کروائی گئی ہے۔میت جرمنی کے شہر میونخ سے فلائٹ نمبر ٹی کے 1634 پر روانہ کی

جائے گی۔ پرواز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 5 منٹ پر میونخ سے استنبول کے لیے روانہ ہوگی۔استنبول سے ترکش ایئر کی پرواز ٹی کے 708 کل رات 10:30 پر کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔پرواز بدھ کی صبح 5 بجکر 45 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ذرائع کے مطابق اداکار عمر شریف کی بیوہ زریں غزل بھی اسی پرواز سے وطن واپس آ رہی ہیں۔

Comments are closed.