عہدوں کی بندربانٹ پر تحریک انصاف کے اندر دراڑ پڑ گئی ۔۔۔

حیدرآباد ( ویب ڈیسک) حیدرآبادمیں حکومتی جماعت پی ٹی آئی میں من پسند افراد کو عہدے دینے پراختلافات سامنے آگئے۔پارٹی کے سینئر رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے نئے ضلع صدر کی نامزدگی کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ، پارٹی رہنماعلی جونیجو، ریجنل صدر صداقت جتوئی ودیگر کے خلاف نعرے لگائے گئے

اورمطالبہ کیا گیا کہ نواز پالیسی کو ختم کرکے گورنر ہاؤس سے پارٹی کو چلانا بند کیاجائے ۔حیدرآبادمیں ایک بار پھر حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی عہدوں پر من پسند اورقریبی رشتہ داروں کو مقرر کرنے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی کے رہنما علی جونیجو کی جانب سے پی ٹی آئی کے ریجنل صدر اورسابق وزیراعلیٰ کے قریبی رشتہ دار کو حیدرآباد کاضلعی صدر نامزد کرنے پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے احتجاج شروع کردیاہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *