عید الفطر پر کس صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا ؟

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں عید الفطر پر مکمل لاک ڈاون لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں تمام مارکیٹس اور بازار 8 سے 16 مئی تک بند

ہوں گے۔ تاہم پابندی کا اطلاق میڈیکل اسٹورز، کریانہ اسٹورز اور دودھ دہی کی دکانوں پر نہیں ہوگا۔جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر پر خیبر پختونخوا میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہوگی۔ چاند رات کے لیے بازاروں میں ہر قسم کی خریداری پر پابندی عائد ہوگی۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک مکمل طور پر بند ہوں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *