عید الفطر کس تاریخ کو ہو گی ؟

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے چاند کے دن کی پیدائش کے ساتھ اس بات کا امکان ظاہر کر دیا کہ اس دفعہ رمضان 29 روزوں کا نہیں بلکہ پورے 30 روزوں کا ہی ہوگا جس کے تحت عید 13 نہیں 14 مئی کو ہوگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند کی

پیدائش کا دن بتا دیا،شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی،محکمہ موسمیات کے مطابق 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12مئی کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہوگا ،لیکن چاند کی پیدائش کا وقت 12 مئی رات 12 بجے کے بعد کا ہے ،اس با ر 29 کے بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے ،عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہونے کے چانسز بہت کم ہیں ،عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہو سکتی ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہی ہوگا ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *