عید سے کچھ روز قبل مکمل لاک ڈاؤن کا زبردست فائدہ سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک) لاک ڈاؤن فائدہ مند،کورونا صورتحال بہتر، بین الصوبائی، انٹرسٹی، انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق گزشتہ شام سے ، کاروبار کل سےرات 8بجے تک کرنے کی اجازت، دفاتربھی کل سے50فیصد حاضری کیساتھ کھلیں گے، ٹرینیں 70فیصد مسافروں کیساتھ چلیں گی۔این سی او سی بدھ کوصورتحال کا دوبارہ جائزہ لےگا،

مزید برآں ملک میں وائرس سے مزید 84جاں بحق، 1531نئے مریض، مثبت شرح 5ریکارڈ، فعال کیسز کم ہوکر 71804 رہ گئے۔ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 71 ہزار 804 ہے، جن میں سے 4 ہزار 387 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے اور کورونا کیسز نقطہ عروج سے 61فیصد نیچےآگئے ہیں۔

Comments are closed.