غیر ملکیوں کے لیے شاندار موقع :

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے مالیاتی مارکیٹ کے اداروں کو اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حدود میں واقع اثاثوں میں سرمایہ کاری کرنے والے ریئل اسٹیٹ فنڈز میں غیر ملکیوں کی شراکت قبول کر سکتے ہیں۔

ایک بیان میں مذکورہ اتھارٹی نے مالیاتی اداروں کو تاکید کی ہے کہ وہ غیر سعودیوں کے لیے پراپرٹی کی ملکیت کے نظام کی پابندی کریں اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ کیپیٹل مارکیٹ پر بطور فنڈنگ چینل اعتماد میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ اسی طرح سعودی ویژن 2030 کی بنیادوں کو تقویت دے گا۔ ویژن کا ایک اہم ہدف سعودی کیپیٹل مارکیٹ کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پر کشش بنانا ہے۔

Comments are closed.