غیر ملکی حسینہ اس وقت پاکستان میں کہاں موجود ہے ؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک سنگین کیس میں 2019ءمیں آٹھ سال قید کی سزا پانے والی جمہوریہ چیک کی ماڈل ٹریزا ہلسکووا کو قید سے رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چیک کے وزیرخارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ٹریزا کو ایک نئے عدالتی فیصلے کے بعد ہفتے کے روز پاکستانی پرزن سے رہا کیا گیا۔

اس فیصلے میں ٹریزا کو سابق عدالت سے ہونے والی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دی اگیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 25سالہ ٹریزا کو جنوری 2018ءمیں لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس نے اتنی بڑی مقدار میں “مال ” اپنے سوٹ کیس میں چھپا رکھی تھی اور وہ اسے متحدہ عرب امارات لے جار رہی تھی۔ گرفتاری کے بعد ٹریزا نے تفتیش میں بتایا کہ “مال ” اس کا نہیں ہے بلکہ کسی اور نے اس کے سامان میں رکھی ہے۔ جمہوریہ چیک کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ٹریزا کو رہائی کے بعد اب واپس جمہوریہ چیک لانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *