غیر ملکی حسینہ ٹریسا کی رہائی کیسے ممکن ہوئی ؟

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے غیر ملکی ماڈل ٹریزا کواڑھائی سال بعد رہا کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے ماڈل گرل کی ساڑھے آٹھ سالہ قید کی سزاکالعدم قرار دے دی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی ماڈل ٹریزا کے وکیل نے بتایا کہ

ماڈل ٹریزا کو غیر قانونی طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ٹریزا کی گرفتاری کے وقت قانونی طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا ٹرائل کورٹ نے بھی ٹریزا کو حقائق کے برعکس ساڑھے آٹھ سال قید کی سزا سنائی لہٰذا عدالت ملزمہ کو بری کرے عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹریزا ہلسکووا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو لاہور ائیرپورٹ سے دسمبر 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا ٹریزا کے خلاف کسٹم حکام نے مقدمہ درج کیا جبکہ لاہور سیشن کورٹ نے ماڈل ٹریزا کو اپریل 2019 میں قید کی سزا سنائی۔ ٹرائل کورٹ نے شریک ملزم حفیظ کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری کیا گیا تھا۔ ماڈل ٹریزا کوٹ لکھپت میں قید ہے۔