فاروق ستار پہلی بار اصلیت سامنے لے آئے

کراچی(ویب ڈیسک) نامور سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کے ساتھ انکی وائرل ویڈیو بے خبری اور سادگی کی وجہ سے بن گئی ، انکا کہنا تھا کہ ایک سوشل میڈیا ٹیم مجھ سے ملنے کی خواہان تھی اور حریم شاہ میری مداح کے طور پر سامنے آئیں

اور کہا کہ آپ کے ساتھ تصویر بنوانے کی خواہش ہے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حریم شاہ کے قصے تو سن رکھے تھے مگر شکل سے نہیں پہچانتا تھا اس لیے پھنس گیا ۔ فاروق ستار نے حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو کے معاملے پر کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا اور آئندہ اس حوالے سے احتیاط کرونگا ۔ ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں سیاست سے دور ہونے اور ایم کیو ایم کے حوالے سے بھی انکشافات کیے ۔سابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ میں ‘ٹھڈے’ والی پتنگ کو اتار کر اور ‘کننے’ ٹھیک کرکے پھر سے اڑاؤں گا اوراگر یہی کارکردگی رہی تو آئندہ الیکشن میں ایم کیو ایم کا ضلعی چیئرمین آنا بھی مشکل ہے۔ میں خالد مقبول کے ساتھ مل کر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو مشترکہ جلسے کے لیے منا سکتا ہوں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *