فاسٹ اینڈ فیوریس کے ہیرو وین ڈیزل نے پال واکر سے دوستی کا حق ادا کردیا ،

لندن (ویب ڈیسک) فاسٹ اینڈ فیوریئس فلم سیریز کے ہیرو وِن ڈیزل نے پال واکر سے صرف فلمی دنیا تک دوستی نہیں رکھی بلکہ یہ دوستی پال واکر کے انتقال کے بعد بھی برقرار ہے۔ہالی ووڈ میں پال واکر اور وین ڈیزل کی فلمی پردے پر جوڑی اور دوستی کے ہمیشہ سے چرچے رہے، پال واکر کی موت

کے بعد بھی وین ڈیزل نے دکھایا کہ سچی دوستی کیسی ہوتی ہے۔پال واکر کی اکلوتی بیٹی کی شادی میں وین ڈیزل نے پال واکر کی کمی پوری کی، وین ڈیزل نے میڈو واکر کا ہاتھ تھاما اوراسٹیج تک لے گئے۔واضح رہے کہ نومبر 2013 میں فاسٹ اینڈ فیورس کے ساتویں حصے کی عکسبندی جاری تھی، پال واکر ایک ایونٹ سے واپسی پر کار حادثہ کا شکار ہوکر جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے۔وین ڈیزل کسی ایونٹ میں پال واکر کو نہیں بھولے یہی وجہ ہے اس بے مثال جوڑی کی دوستی اب بھی برقرار ہے۔