فخر زمان کا لاہور قلندرز سے علیحدگی کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ سے پہلے مختلف فرنچائزوں میں تبدیلی اور فیصلہ سازی کا عمل شروع ہوگیا۔پاکستان سپر لیگ کا اگلا سیزن آئندہ سال 20 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے اور اس مرتبہ ٹیموں کی جانب سے چند اہم تبدیلیوں کا امکان ہے۔

لاہور قلندرز کے اہم اوپننگ بلے باز فخر زمان نے آئندہ ایڈیشن میں کسی اور فرنچائز کی نمائندگی کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔فخر زمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ چار یادگار سیزنز کے لیے لاہور قلندرز کا شکریہ، آپ نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مجھے صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا، میری نظریں اب نئے چیلنج پر مرکوز ہیں۔‏لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پی ایس ایل 6 کے لیے ریلیز کردیا جس کے بعد اب اوپننگ بلے باز پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فخرزمان بھی لاہور قلندر کی پلاٹینم کیٹیگری میں کھیلنے کے خواہاں تھے لیکن ممکنہ انکار کے پیش نظر انہوں نے کسی اور لیگ ٹیم کی نمائندگی کا فیصلہ کیا جس پر فرنچائز نے بھی اتفاق کر لیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *