فرانس: اداکارہ کم کاردیشن

پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کی تاریخ کی سب سے بڑی لوٹ کی واردات کی سماعت شروع ہو گئی، کارڈیشین پیرس واردات کے 12ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کا حکم دیا ہے، اس مقدمے کے قریبی ذرائع نے جمعہ کو انکشاف کیا کہ 2016میں مشہور شخصیت کم کارڈیشین سے جبری زیورات اور ہیرے لوٹنے میں ان کے کردار پر

فرانس میں12 افراد پر مقدمہ چلایا جائے گا۔20 سالوں میں ایک فرد کو نشانہ بنانے والے سب سے بڑے فرانسیسی ہولڈ اپ میں، کارڈیشین سے تقریباً 60 لاکھ یورو (7 ملین ڈالر) کے زیورات اس وقت لوٹ لیے گئے جب وہ پیرس فیشن ویک کے دوران ایک پرتعیش رہائش گاہ پر مقیم تھیں۔ پیرس اور فرانس کے جنوب میں4 ماہ بعد گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد میں عمر ایٹ کھڈاشے بھی شامل ہے، جسے “اولڈ عمر” کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس گروہ کا سرغنہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دو تفتیشی مجسٹریٹس نے 12 مشتبہ افراد کو جیوری کے ذریعے ٹرائل کرنے کا حکم دیا – جو فرانس میں انتہائی سنگین جرائم کے لیے محفوظ ہے-

Comments are closed.