فرانس کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟

پچھلے 2 روز سے پاکستان سمیت امت مسلمہ کے متعدد ممالک فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ پر غور کر رہے ہیں تاکہ رسول پاک ؐ اور صحابہ کرام کی شان میں آئے روز گستاخی کرنے والے ممالک اور طاقتوں کو موثر جواب دیا جا سکے ، کیونکہ اب تک مسلمانوں کے احتجاج اور ریلیوں سے

ان ممالک نے اپنے ہاں پائے جانے والے ان شرمناک رجحانات پر قابو پانے کا کوئی اقدام نہیں کیا ، ترک صدر رجب طیب اردگان نے پہل کرتے ہوئے فرانس کی بنی اشیاء کا بائیکاٹ کر دیا ہے ، جس پر پوری دنیا میں ہلچل سی مچ گئی ہے پاکستان میں بھی اس تجویز پر غور کیا جا رہا ہے اور یہ ایک عوامی مطالبہ بن چکا ہے ۔ اور یہ حقیقت ہے کہ ہم سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں یا عسکری اعتبار سے اس قابل نہیں کہ ان طاقتور ممالک کا مقابلہ کر سکیں وہ بھی اس صورت میں جب امت مسلمہ تفرقوں میں بٹی ہے ، اس حساب سے فرانس یا ایسی حرکت کرنے والے کسی بھی ملک کو سبق سکھانے کا بہترین طریقہ انکی بنی اشیاء کا بائیکاٹ کرکے معاشی طور پر انہیں نقصان پہنچانا ہی ہو سکتا ہے ۔

Sharing is caring!

Comments are closed.