فردوس شمیم نقوی نے بغاوت کر ڈالی ،

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کراچی میں گیس بحران پروزیراعظم عمران خان پر برس پڑے پھر کچھ گھنٹوں بعد اپنے لیڈر اور کارکنوں سے معافی مانگ لی ۔کراچی میں گیس کی قلت پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی

رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی پروا نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہے یا مسلم لیگ نون کی، وہ تو شور مچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں گیس کی ڈیلیوری صحیح نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان سنیں، عمر ایوب اور ندیم بابر بھی سنیں، وہ اب ان سب کو شرم دلائیں گے۔فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ شرم ہوتی ہے،کچھ حیا ہوتی ہے،دوسال گزر گئے ہیں گیس کا مسئلہ حل کرو۔سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے گیس بحران پر اپنے جارحانہ بیان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے معافی بھی مانگ لی۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے لیڈر اور تمام انصافیوں سے معافی مانگتے ہیں، ان کا ارادہ تھا کہ وہ وزیراعظم سے وزیر توانائی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے بارے میں شکایت کریں گے

Sharing is caring!

Comments are closed.