فردوس عاشق اعوان ان ایکشن : (ق) لیگ کو زبردست جھٹکا ۔۔۔

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کو بڑا دھچکا لگا ہے ، چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور دست راست اتحادی جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کو پیارے ہوگئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ق) پنجاب سلیم بریار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے،

سلیم بریار نے شمولیت سینیٹر سیف اللہ نیازی، اعجازچوہدری کی موجودگی میں کی، اس موقع پر فردوس عاشق اعوان اور احسن سلیم بریاربھی موجود تھے۔سلیم بریار کا شمار (ق) لیگ کے سرکردہ رہنماؤں میں کیا جاتا تھا، وہ چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور دست راست تھے۔پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر سلیم بریار کا کہنا تھا کہ بیٹا پی ٹی آئی سے ایم پی اے ہےتوباپ کیسےدوسری پارٹی میں رہتا؟سلیم بریار نے کہا کہ عالمی بحرانوں میں عمران خان ہی پاکستان کی واحد امید ہیں، عمران خان کے قد کا کوئی دوسرا رہنما ہمارے پاس نہیں، وزیراعظم ملک کو درپیش مسائل سےجلدنکال لیں گے۔واضح رہے کہ رواں سال اگست میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ سے نو منتخب ایم پی اے احسن سلیم بریار کو اپنا معاون خصوصی مقررکیا تھا، سلیم بریار،احسن سلیم بریار کے والد ہیں۔

Comments are closed.