فردوس عاشق اعوان نے پاکستانیوں کو بڑی خبر دے دی

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ مولانا صاحب ہوں یا خواجہ آصف سب نے اپنے کئے کا حساب دینا ہے، مولانا فضل الرحمان کو نیب میں صفائی دینی ہے،یہ فیصلہ نیب نے کرنا ہے کہ مولانا کوکب گرفتار کیا جائے گا ۔ فردوس عاشق اعوان نے

کہاکہ عمران خان نے اپنے باﺅنسرز سے آپ کے 9 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کردیا ہے،اب راجکماری اورمولانا فضل الرحمن اکیلے کریز پر کھڑے ہیں ،عمران خان آئین اور قانون کے باﺅنسر سے پی ڈی ایم کی ٹیم کو گھر بھیجیں گے،جس طرح درختوں کے پتے بکھرتے ہیں اس طرح پی ڈی ایم کابیانیہ بکھرا۔فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ چوری کے سمندر میں غوطے کھانے والے قانون کے شکنجے میں آرہے ہیں،آج پاکستان کے ادارے کسی شخص یا خاندان کے تابع نہیں ہیں ،لوٹ مار کابے تاج بادشاہ جس کو سیالکوٹی ٹھگ کے نام سے پہچانا جاتا ہے،سیالکوٹی ٹھگ نیب کے شکنجے میں آیا ہے،کل نیب کی طرف سے ٹھگ پر ہاتھ ڈالا گیا،خواجہ آصف نے بدکلامی اور بدزبانی میں ہمیشہ ٹرافیاں جیتیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *