فردوس عاشق اعوان کا دلچسپ انکشاف اور اعتراف

لاہور(ویب ڈیسک) ) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے خو دکو بھارتی اداکارہ سمیتا پٹیل کی ہم شکل قرار دے کر سوشل میڈیا پراپنے خلاف نئی یلغار کو دعوت دے دی ہے۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ایک سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں

جب انہوں نے انکشاف کیا کہ کالج کے دنوں میں ان کے دوست کہا کرتے تھے کہ وہ بھارتی اداکارہ سمیتا پٹیل سے مشابہت رکھتی ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین ان پر طنز کے تیر برسا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ”سب لوگ بتائیں کہ انہیں کالج دور میں فرینڈز کس کے ساتھ تشبیہ دیتے تھے۔ فردوس آپا نے تو بتا دیا سمیتا پٹیل۔“ ایک صارف نے لکھا کہ ”مجھے تو پھر ٹام کروز کے ساتھ خود کو تشبیہ دینی چاہیے لیکن میرے دوستوں نے ہمیشہ ناناپاٹیکر سے دی ہے۔“ ایک آدمی نے لکھا کہ ”دیکھنا بھائی، اگر یہ بات سمیتا پٹیل کو پتہ چل گئی تو وہ برداشت نہیں کر سکے گی۔“

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *