فریال تالپور اپنی تنخواہ کسے دے دیا کرتی تھیں ؟

نواب شاہ(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کہا ہے کہ نواب شاہ اور اس کی عوام مجھے بہت عزیز ہیں، جو مشرف کے دور اقتدار میں میری ایک آواز پر میرا ساتھ دینے کے لیئے جمع ہو جاتے تھے ،میں یہاں غریبوں کی مدد کرنے

کے لیے اپنی تنخواہ میڈیکل سٹور پر دے دیتی تھی۔تفصیلات کے مطابق تھیلیسمیا سینٹر نواب شاہ میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا کہ مجھے بتانا نہیں چاہیے مگر میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کی، غریبوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے میں تو اپنی تنخواہ تک ہسپتال میں دواؤں کی دکان پر دے دیتی تھی، ہم سچے تھے، سچ بات کرتے تھے، ہم نے کبھی غلط بات نہیں کی اور کبھی چوری یا بدعنوانی نہیں کی بلکہ ہمیشہ لوگوں کی مدد کی۔انہوں نے کہا کہ نوابشاہ کے تھیلیسمیا سینٹر میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،نوابشاہ کا تھیلسمیا سینٹر معصوم پھولوں جیسے بچوں کی زندگیاں بچانے کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، جس کے پیچھے ڈاکٹر صادق سیال اور ان کی ٹیم کی رضاکارانہ خدمات ہیں،فلاحی بنیادوں پر قائم ہونے والا یہ سینٹر سب کے لئے ایک کامیاب مثال ہے۔

Comments are closed.