فلمسٹار لکی علی تو چھپے رستم نکلے

لاہور (ویب ڈیسک)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے ہائوسنگ سوسائٹی کے نام پر فراڈ کیس میں فلمسٹار لکی علی کی ایک ارب 95 کروڑ روپے پلی بارگین کی منظوری دیدی۔ سماعت کے دوران ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی طرف سے نیب پراسیکیوٹر نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہاکہ

میاں وسیم عرف لکی علی کا مستقبل میں کوئی اور فراڈ سامنے آیا تو اس پر الگ سے کارروائی ہو گی ، ملزم نے ہائوسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹس دینے کے نام پر عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کیا، لکی علی نے چیئرمین نیب کے نام1 ارب 95 کروڑ کے پے آرڈرز جمع کرا دیئے ۔ نیب راولپنڈی نے ہائوسنگ سوسائٹیز کے ذریعے فراڈ کرنے والوں سے اب تک کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ،نیب کے مطابق لکی علی نے 11جعلی رہائشی سکیموں کے نام پر9 ہزار لوگوں کو لوٹا ، ریکور کی گئی رقم متاثرین کو واپس کی جائے گی۔لاہور کی احتساب عدالت میں الرحمان سٹی فیز ٹو ساہیوال ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزم محمد شفیق کے مزید 3 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی، ملزم کو کرونا وائرس کے سبب عدالت میں پیش نہ کیا گیا، نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس متعلق رپورٹ پیش کی گئی ۔لاہور کی احتساب عدالت میں پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ملزم سلیم حنیف کے مزید 3 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی ، فاضل جج کے چھٹی کی بناء پر سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ نیب نے سکھر، گھوٹکی ودیگر شہروں میں گندم مافیا کے افراد کی گرفتاریوں کے لیے کاروائیاں شروع کردی ہیں اور ان کاروائیوں کے دوران قومی خزانے کو 80 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے والے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جس میں فلور مل مالکان اور ٹھیکیدار شامل ہیں ۔ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں بڑے پیمانے پر گندم چوری کے کیس میں نیب کو تاجر سنیل کمار گرفتار کرنے سے روک دیا عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر سے 24 جولائی کو جواب طلب کرلیا ہے ، سندھ ہائیکورٹ نے فضائیہ ہائوسنگ سکیم کے نام پر عوام سے اربوں روپے کے فراڈ کیس میں آفیشل اسائنی مقرر کرنے کا فیصلہ معطل کردیا عدالت نے متاثرین کو رقم نیب کے ذریعے واپس کرنے کا حکم دیا ہے ۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت صفا گولڈ مال میں کرپشن پر سی ڈی اے حکام کے خلاف ریفرنس میں وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 23جون تک ملتوی کر دی گئی۔

Sharing is caring!

Comments are closed.