فلم “بجرنگی بھائی جان” کی منی کی تازہ ترین تصویر آپ کو سحرزدہ کرد ے گی

ممبئی ( ویب ڈیسک ) سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں منی (شاہدہ) کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوترا نے دیوالی کے موقع پر اپنی نئی تصاویر مداحوں سے شیئر کردی ۔ہرشالی ملہوترا لمعروف منی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی تصاویر شیئر کیں جہاں وہ سبز کپڑوں میں ماتھے

پر میچنگ بندیا لگائے اور دونوں کلائیوں میں چوڑیاں پہنے کھڑی ہیں ۔ہرشالی کی جانب سے تصاویر کے ساتھ دیوالی کی مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے ، ہرشالی نے لکھا کہ تمام مداحوں اور ان کے اہلخانہ کیلئے دیوالی کی نیک خواہشات ہیں ، آپ کی تمام خواہشات پوری ہوں ، ہر دیوالی پر آپ خود کو ایک نئی بلندی پر محسوس کریں ، چراغوں کا تہوار آپ کی زندگی خوشحالی ، خوشی امن ، ہم آہنگی اور بے پناہ خوشیوں کی روشنی سے منور کرے ۔ دیوالی مبارک۔مداحوں کی جانب سے ہرشالی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے جبکہ ہرشالی کو بھی دیوالی کی مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں ۔

Comments are closed.