فلم “رنگیلا ” میں عامر خان اور ارمیلا کی اداکاری

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم رنگیلا میں اداکاری سے اس قدر متاثر ہوئی تھیں کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس پر عامر خان کو بطور پرستار تعریفی خط لکھیں گی۔

یاد رہے کہ 1995 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں ارمیلا نے عامر خان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کیا، اور فلم میں سینئر اداکار جیکی شیروف نے ایک سپورٹنگ رول ادا کیا تھا۔ارمیلا نے انکشاف پر مبنی یہ دلچسپ باتیں ڈانس دیوانے تھری میں شرکت کے دوران بتائیں۔انسٹاگرام پر ایک بھارتی ٹیلی ویژن نے اس کلپ کو شیئر کیا ہے، جس میں ارمیلا نے مقابلے میں شریک ایک پرفارمر کی تعریف کے دوران یہ انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ جب رنگیلا فلم کی ڈبنگ کی جارہی تھی تب میں نے عامر خان کی پرفارمنس دیکھی اور حیران رہ گئی۔جس پر میں نے انہیں بطور ایک فین خط تحریر کیا جس میں لکھا کہ اس بہترین پرفارمنس کے بعد آپ کو ایسے بہت سے خطوط ملیں گے اور ایوارڈ بھی آپ کو ملے گا۔ لیکن یہ پہلا فین لیٹر ہے جو آپ کو ملے گا۔

Comments are closed.