فلم وحشی جٹ کے حوالے سے چند حقائق آپ کو حیران کر دیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ناصر ادیب کا سلطان راہی کے فلمی کیرئیر میں بڑا اہم رول ہے اور ان کا سلطان راہی سے بہت قریب کا تعلق رہا ہے۔ سلطان راہی کے بارے میں ناصر ادیب کا کہنا ہے کہ سلطان راہی کا سفر ختم ہو گیا ہے،

لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید سلطان راہی کے بعد انڈسٹری رک گئی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ ناگزیر کوئی نہیں ہوتا، لوگ آتے ہیں چلے جاتے ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ سلطان راہی کے فن کے اثرات انڈسٹری پر اتنے زیادہ ہیں کہ وہ کبھی ختم نہیں ہو سکتے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کا جب بھی ذکر آئے گا تو سلطان راہی کے ذکر کے بغیر پاکستان فلم انڈسٹری کا ذکر ادھورا ہو گا۔ جب تک میں زندہ ہوں سلطان راہی میرے اندر زندہ رہے گا۔ ناصر ادیب کہتے ہیں کہ میرا اور سلطان راہی کا سفر فلم ’’وحشی جٹ‘‘ سے شروع ہوا تھا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.