فلم “83” میں دیپکا پڈوکون کے کردار پر کپل دیو کی فیملی کا حیران کن رد عمل

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم 83 کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ یاد رہے کہ فلم بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 میں پہلی بار ورلڈ کپ میں کامیابی پر مبنی ہے۔اس فلم کے ہدایت کار کبیر خان نے ہیں جبکہ فلم کے ہیرو کا کردار رنویر سنگھ نے ادا کیا جو کہ 1983 کے

ورلڈ کپ میں بھارتی کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر کپل دیو پر مبنی ہے۔فلم کی کاسٹ میں دیپکا پڈکون سمیت کئی معروف بالی ووڈ اسٹارز شامل ہیں، دیپکا نے فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کیا ہے اور فلم کے ٹریلر میں دیپکا کے کردار کی کئی جھلکیاں بھی شامل ہیں، جس میں وہ کپل دیو کے اچھے اور برے دنوں میں ان کی حوصلہ افزائی کرتی نظر آرہی ہیں۔اس ٹریلر کی ریلیز کے بعد جب سابق کپتان کپل دیو سے ان کے خاندان کے فلم کے بارے میں ردعمل کا پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی کا ملا جلا ردعمل ہے۔انکے مطابق ملا جلا ردعمل اس لیے کہ مجھے نہیں معلوم کہ 83 میں میری اہلیہ کا کردار کتنا ہے تاہم کپل کا کہنا ہے کہ فلم میں رنویر نے بہت اچھا اور متاثر کن کام کیا ہے۔دوسری جانب فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان نے اداکارہ نیہا دھوپیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم میں کپل کا کردار کرنے والے رنویر نے اس کردار کی تیاری کے لیے کس طرح کپل اور ان کے خاندان سے دہلی میں ملاقات کی۔کپل اور ان کی اہلیہ رومی صاحبہ نے بڑی محبت کے ساتھ میزبانی کی اور کہا کہ ہمارا گھر آپکے لیے ہمیشہ کھلا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ رنویر جب کپل کے پاس گئے تو ان کی مصروفیات کے دوران انھوں نے کپل سے کہا کہ سر ہم آپکا انتظار کرلیں گے آپ اپنی میٹنگز کریں، جس پر کپل دیو کا کہنا تھا کہ جب رنویر میرے کمرے میں بیٹھا ہو تو پھر کوئی میٹنگ نہیں ہوگی۔