فن لینڈ کی خوبصورت خاتون وزیراعظم کا ناشتہ زیر بحث آگیا ،

لندن (ویب ڈیسک) فن لینڈ کی وزیر اعظم ناشتہ ٹیکس کے پیسوں سے کرتی ہیں یا پھر اپنے ذاتی پیسوں سے پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس تحقیقات کررہی ہے وزیر اعظم کا ناشتہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کے پیسے سے غیرقانونی طور پر خریدا جاتا ہے یا نہیں۔

فن لینڈ کے ایک اخبار میں اس حوالے سے خبر شائع ہوئی تھی جس انکشاف کیا گیا تھا کہ وزیراعظم اپنے اہلِ خانہ کے ناشتے کے لیے حکومت سے فی ماہ 300 یورو یا 365 ڈالر کا مطالبہ کررہی ہیں جبکہ وہ سرکاری رہائش گاہ کیسارینتا میں رہتی ہیں۔قانونی ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے ناشتے کی شہریوں کی ٹیکس کی رقم سے ادائیگی فن لینڈ کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *