فواد چوہدری اور انکے اہل خانہ کی تصاویر وائرل

لاہور (ویب ڈیوسک) نامور پی ٹی آئی سیاستدان اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی مقبول ترین ترک ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ’ارطغرل‘ کے بیٹے ’عثمان اول‘ کا کردار نبھانے والے ترک اداکار کے ہمراہ تصویریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل تصویروں میں ‘کورلش عثمان’ کے مرکزی اداکار

براق اوزچیویت کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ کورلش عثمان کے سیٹ پر موجود ہیں۔فواد چوہدری ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق اوزچیویت کے ساتھ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ کھڑے ہیں۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے  حوالے سے یہ بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ آیا یہ تصویر کب کی ہے، کیونکہ سوشل میڈیا پر فعال وفاقی وزیر کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں آیا ہے نہ ہی یہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

Comments are closed.