فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کی فیشن کی دنیا میں تہلکہ خیز انٹری ۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) ) وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے ’نسا حسین‘ کے نام سے اپنے فیشن برانڈ کا اجرا کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی اہلیہ حبا فواد نے حالیہ برائڈل کوٹیور ویک میں اپنا فیشن برانڈ لانچ کیا۔نسا حسین کیلئے اداکارہ ریشم

اور حریم فاروق نے بطور شوزٹاپر ریمپ پر واک کی۔سپر ماڈل سنیتا مارشل بھی فواد چوہدری کی اہلیہ کے کپڑوں میں ملبوس نظر آئیں۔اداکارہ فاطمہ سہیل نے بھی نسا حسین کیلئے ماڈلنگ کی۔حبا فواد کے مطابق پاکستان کی فیشن انڈسٹری نے پوری دنیا میں اپنا نام کمایا، پاکستان کے عروسی ملبوسات کو بہترین لباس میں شمار کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.