فیاض چوہان نے خبر سن کر کیا کہا ؟

لاہور(ویب ڈیسک )صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو ترجمان پنجاب حکومت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق فیاض الحسن چوہان سے ایک مرتبہ پھر ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ واپس لے لیاگیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے نئے معاون خصوصی اطلاعات احسان خاور کو ترجمان صوبائی حکومت مقرر کردیا گیا ہے۔اس سے قبل بھی فیاض الحسن چوہان سے جب عہدہ واپس لیا گیا تھا تو وہ پریس کانفرنس کررہے تھے اور اس دوران ان سے عہدے کی واپسی سے متعلق پوچھا گیا تھا جس پر ان کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوگئے تھے جبکہ آج بھی ایسا ہی دیکھنے کو ملا کہ جب وہ بطور ترجمان پنجاب حکومت پریس کانفرنس کررہے تھے تو انہیں عہدے سے ہٹائے جانے کا علم ہوا۔جب انہیں بتایا گیا تو فیاض چوہان بولے ، “اللہ کی قسم مجھے نہیں پتہ ”

Comments are closed.