فیاض چوہان کا انوکھا اور معنی خیز بیان

کراچی (ویب ڈیسک )نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال گزر گئے اگلے دو سال مزید بہترین گزریں گے ،سندھ میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان

نے کہا کہ وزیر اعظم پورے ملک کے ہیں ، وزیر اعظم کے متحرک ہونے سے پہلے سندھ کے نااہل وزیر اعلیٰ کو شکار پور جانے کا خیال کیوں نہ آیا ، سینئر تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا کہ ہر طرف سے صحافی کو خطرہ لاحق ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جہانگیر ترین گر وپ میں ایسی جان نہیں تھی جس سے پنجاب حکومت کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ، گروپ کا ہر ممبر خود اس بات کر اعتراف کر رہا تھا کہ ہم پی ٹی آئی میں تھے ، ہیں اور رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *