فیس بک نے انوکھا فیچر متعارف کروا دیا

لندن(ویب ڈیسک)سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے جھوٹ بولنے پر آن لائن سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جھوٹی خبریں اور معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس، پیجز اور گروپس کو’آن لائن شرمندہ‘ کیا جائے گا۔ پوسٹ ڈیلیٹ نہیں ہوں گی بلکہ تمام صارفین کو ان کے جھوٹے ہونے کا پیغام دیا جائے گا۔

فیس بک کے مطابق جو سوشل میڈیا اکاؤنٹس باقاعدگی سے غلط اور گمراہ کن معلومات پھیلاتے ہیں، اب ان کی پوسٹس کو ہٹانے کے بجائے ان پر لیبل لگا کر صارفین کو خبردار کیا جائے گا۔ تاکہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔جھوٹ پھیلانے والے انفرادی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو’سزا دینے‘ کیلیے دوسرے صارفین کو ان اکاؤنٹس کی پوسٹس کم دکھائی دیں گی۔فیس بْک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھوٹ پر مبنی پوسٹس ڈیلیٹ کرنا اس مسئلے کا مؤثر حل ثابت نہیں ہوا، لہذا ماہرانہ مشوروں کے بعد نوٹی فکیشن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جن گروپس میں غلط معلومات والی پوسٹس اکثر لگائی جاتی ہیں وہاں جانے سے آپ کو ایک نوٹی فکیشن آجائے گا جس کے ذریعے آپ کو خبردار کیا جائے گا کہ یہ کاؤنٹ/ پیج/ گروپ باقاعدگی سے غلط معلومات پیش کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *